گر تجھ تک رسائی ہو جائے

Poet: Mian Amar By: Mian Amar, Muzafar Garh

گر تجھ تک رسائی ہو جائے
دُور میری تنہائی ہو جائے

ہر سُو نظر آئے تیرا جلوہ
ایسی میری بینائی ہو جائے

پھر مُڑ کر طائر نہیں دیکھتا
جب قفس سے رہائی ہو جائے

دوست پہ کون کرے بھروسہ
جب دشمن سگا بھائی ہو جائے

رِندوں کو نہ چھیڑ واعظ
یہ نہ ہو رُسوائی ہو جائے

وہ واضح نظر آئے گا امر
اگر دل کی صفائی ہو جائے

Rate it:
Views: 587
25 May, 2014