گرداب میں گھرے لوگوں کوکنارےبھی ملتےہیں

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

گرداب میں گھرے لوگوں کو کنارے بھی ملتے ہیں
زندگی میں انسان کو کئی سہارےبھی ملتے ہیں

بہت بڑی اللہ کی نعمت ہے انسان کی حیات
اس کہ سفر میں کچھ لوگ پیارےبھی ملتےہیں

زیست کی کتاب کےپنوں میں کبھی کبھی
غم ہستی میں بیتے دنوں کہ کفارےبھی ملتےہیں

ہر شخص کو اس کی محنت کا پھل نہیں ملتااصغر
انسان کو جیون میں قدم قدم پہ خسارےبھی ملتےہیں

Rate it:
Views: 473
15 Nov, 2013