گردو نواح کے لوگ بدلتےجا رہےہیں
Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAMگردونواح کےلوگ بدلتےجا رہےہیں
لگتاہےپٹڑی سےاترتے جا رہےہیں
زندگی میں اب غم ہی غم رہ گئے
خوشیوں کےسورج ڈھلتےجارہےہیں
محبتوں بھرا تیرا خط پڑھ کرجاناں
بے خودی سےہم مچلتےجارہے ہیں
تمہارےعاشق اصغر کی حالت دیکھ کر
شہرکےلوگ ہاتھ ملتےجا رہے ہیں
دل میں تیری محبت کا ایسا احساس جاگا
زیست کی راہوں میں چراغ جلتےجارہےہیں
More Love / Romantic Poetry






