گزری رات کی وفا باقی ہے
Poet: Sajid Awan By: Sajid Manzoor Awan, Islamabadمیری آنکھوں میں گزری رات کی وفا باقی ہے
ابھی تک خاموش محبت کی اک اک صدا باقی ہے
گزر گئی یہ بھی رات تیری یاد میں روتے روتے
مگر تو میرا ہے تو میرا ہے یہ دعا باقی ہے
کبھی بن کر زندگی تو میری دل میں بھی آئے گا
یہی اک آس ہے اپنے پاس اور کیا باقی ہے
میں مر جاتا اگر دل کے مرنے سے موت آتی
جان ہے کہ نکلتی ہی نہیں اور سزا باقی ہے
اثر میری محبت کا ہو گا اس پہ لازم ساجد
کیوں کہ دل ہے باقی اور دل میں خدا باقی ہے
More Love / Romantic Poetry






