گزرے لمحات بھول جاؤ گے
Poet: dr.zahid sheikh By: dr.zahid sheikh, lahore pakistanگزرے لمحات بھول جاؤ گے
تم تو ہر بات بھول جاؤ گے
کل کہاں تم کو فرصتیں ہوں گی
میرے نغمات بھول جاؤ گے
عہدو پیمان کی وہ حسن بھری
چاندنی رات بھول جاؤ گے
جسم شعلوں میں جلاتی ہوئ
پہلی برسات بھول جاؤ گے
جن میں دن رات میرا پیکر ہے
وہ تصورات بھول جاؤ گے
سرد راتوں میں گرم سانسوں کی
ہر ملاقات بھول جاؤ گے
سب شکایات یاد رکھو گے
پر عنایات بھول جاؤ گے
More Love / Romantic Poetry






