گم شدہ راستوں سے پیار

Poet: Ghuncha Jaffery By: Bakhtiar Nasir, Lahore

دامن دل کو تار تار کروں
تجھ کو اک بار پھر سے پیار کروں

تیرا ہر لفظ جھوٹ ہو لیکن
تیرے لفظوں کا ا عتبار کروں

تو کبھی لوٹ کر نہ آئے مگر
زندگی بھر میں انتظار کروں

تجھ سے مل کر میں پھر بچھڑ جاؤں
پھر سے تیرا میں انتظار کروں

مجھ کو منزل ملے نہ ملے
گم شدہ راستوں سے پیار کروں

Rate it:
Views: 656
21 Jan, 2009