گمان
Poet: م الف ارشیؔ By: Muhammad Arshad Qureshi (Arshi), Karachiمیں ہوں شاداں بس اک مکاں لے کر
لوگ کیوں خوش نہیں جہاں لے کر
آیا ہے دھوپ سے بچانے مجھے
کانچ کا وہ بھی سائباں لے کر
میرے اندر ہی مر گیا ہے کیا
رو رہا تھا جو سسکیاں لے کر
دل تو پہلے ہی دے دیا تم کو
کیا کرو گے یہ میری جاں لے کر
زندگی اب تو بخش دے مجھ کو
کیا کرے گی اور امتحاں لے کر
ایک ہی وار میں مجھے مارو
تیر مارو مگر نشاں لے کر
اپنے نینوں سے مار ڈالو نا
آج جانا نہیں گماں لے کر
More Love / Romantic Poetry






