دشمن کا تمھیں لشکر یا فوج نظر آئی ؟
معصوم نِہَتّوں پر گولی کیوں چلائی ؟
رشتے میں دل و جاں کے اتنا تو بتا دو ؟
کیوں نفرتوں کی تم نے سرحد یہ بنائی ؟
دشمن کا تمھیں لشکر یا فوج نظر آئی ؟
معصوم نِہَتّوں پر گولی کیوں چلائی ؟
کس قاعدے سے توڑی ؟ یہ قوم کو سمجھاؤ !
جو وردی پہنتے دم تم نے تھی قسم کھائی
دشمن کا تمھیں لشکر یا فوج نظر آئی ؟
معصوم نِہَتّوں پر گولی کیوں چلائی ؟