Add Poetry

گِلہ نہ دل میں رکھا کیجے

Poet: Ibn.e.Raza By: Ibn.e.Raza, Islamabad

ہم سے کوئی گِلہ نہ دل میں رکھا کیجے
جو بات دل میں ہو وہ برملہ کہا کیجے

وفا کا پاس لازم ہے زمانے کی فکر نہیں
لوگ کہاں چُپ رہتے ہیں، نہ سُنا کیجے

وفا کے پُرخار رستوں پر جو ساتھ نہ دیں
زرا دُور پرے ایسے اپنوں سے رہا کیجے

جو دُھوپ چھاؤں کے سفر میں ساتھ رہتے ہوں
اُن بے لوث رشتوں کو پل میں نہ توڑا کیجے

اب ہیں آنکھ میں آنسو اور دل میں دبی آہیں
کس نے کہا تھا آپ سے محبت کی خطا کیجے

یہ نہ ہو کہ ہم اِس خوشی سے ہی گُزر جائیں
یوں ہنس کے بار بار ایسے نہ دیکھ کیجے

Rate it:
Views: 531
15 Oct, 2010
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets