گڈ بائے (good bye)

Poet: اللہ راضی راجپوت By: Allahrazi rajput, Islamabad

جو کہے سر جھکائے گڈ بائے
اس پے لازم ہے جائے گڈ بائے

کل عجب واقعہ ہوا دل بھی
بولا سامان اٹھائے گڈ بائے

تھی عجب آخری ملاقات
نہ محبت نہ چائے گڈ بائے

رو رہا تھا وہ ایسی حالت میں
کیسے ہونٹوں پہ آئے گڈ بائے

جیسا تھا ملنے تو وہ آیا ناں
چاہے آیا برائے گڈ بائے

کہیں بھی وہ سکوں نہ پائے گا
ورڈز جس نے بنائے گڈ بائے

Rate it:
Views: 612
25 May, 2017