گھر اپنا جلا کردیکھیں گے

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

ہم پچھتا رہےہیں اندھیروں سےدوستی کرکے
گھر اپنا جلا کر دیکھیں گےہم روشنی کر کے

تمہارے گلشن کے پھول کلیاں تمیں مبارک
ہم خوش ہیں کانٹوں کہ درمیاں بسرزندگی کرکے

ہم بڑی بےتابی سے تمہاری راہ تکتے رہتے ہیں
تمیں کیا ملتاہے ہم سےاس طرح بےرخی کرکے

تم سےجو بھی ملا ہنس کر جھولی پا لیا
اب دیکھیں گےکسی پتھر سے دوستی کرکے

تیری محبت کےسہارےجیے جارہا ہے اصغر
تم چلے نہ جانا ویران میری زندگی کرکے
 

Rate it:
Views: 378
03 Dec, 2013