گہری خاموشی کو آخر توڑنا اچھا لگا
Poet: Aneela Khan By: Asghar Baig, Birminghamگہری خاموشی کو آخر توڑنا اچھا لگا
جھیل کے پانی میں پتھر پھینکنا اچھا لگا
ھم مخالف سمت کے اک موڑ پر ٹکرا گئے
اور اِک دوجے کی جانب دیکھنا اچھا لگا
کیا تروتازہ ھوَے اوراقِ ماضی کھول کے
بعد مدت پاس اْس کے بیٹھنا اچھا لگا
باتوں باتوں میں کئ شکوے زباں تک آ گئے
اور پھر آنکھوں میں آنسو تیرنا اچھا لگا
کیا بلا کا سحر تھا اُس رات کا جس رات میں
لطف موسم نے دیا اک سامنا اچھا لگا
زںدگی بھر ایک ہی طرزِ عمل اچھا نیہں
چُپ بھی اچھی تھی مگر اب بولنا اچھا لگا
زندگی کا بانکپن اِھلِ محبت کے لیے
اِک قبائے بند تھا جو کھولنا اچھا لگا
More Love / Romantic Poetry
وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا وہ پھول اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
میں اس کے نام کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خواب جو آنکھوں میں پل رہا تھا کبھی
میں اس کو بند دریچوں میں رکھ کے بھول گیا
تری یادوں کے چراغوں کی روشنی لے کر
میں رات بھر کئی خوابوں میں رکھ کے بھول گیا
تری نگاہ کے نشّے کا کیا کروں آخر
میں دل کو تیری شرابوں میں رکھ کے بھول گیا
بتاؤ ان تری یادوں کا سلسلہ کیا ہے
میں اپنے آپ کو باتوں میں رکھ کے بھول گیا
وہ ایک خط جو محبت کی داستاں تھا کبھی
میں اس کو اپنی کتابوں میں رکھ کے بھول گیا
چھپائے رکھا تھا شہزاد دل میں مدت سے
میں اس کا ذکر بھی باتوں میں رکھ کے بھول گیا

Ab shahzad