Add Poetry

گیت گائیں خوشی سے رقص کریں

Poet: عابد معروف مغل ایڈووکیٹ By: عابد معروف مغل ایڈووکیٹ, Rawalpindi

گیت گائیں خوشی سے رقص کریں
غم بھگائیں خوشی سے رقص کریں

کتنی بیزار کُن ہے تنہائی
آپ آئیں خوشی سے رقص کریں

یار آئے ہوئے ہیں محفل میں
گنگنائیں خوشی سے رقص کریں

منتظر ہیں ، کہ وہ کبھی ہم کو
گھر بلائیں خوشی سے رقص کریں

ہم تو ہر حال میں ہیں خوش جاناں
آپ جائیں خوشی سے رقص کریں

بیتے لمحے کبھی اگر عابد
لوٹ آئیں ، خوشی سے رقص کریں

Rate it:
Views: 114
13 Jul, 2024
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets