ھاتھ بالوں میں پھیرے تو میں سو جاؤنگا
Poet: MZ By: MZ, karachiھاتھ بالوں میں پھیرے تو میں سو جاؤنگا
کوئی قصہ وہ سنائے تو میں سو جاؤنگا
اس سے کہنا کہ مجھے نیند نھیں آتی
اپنی بانہوں میں سلائے تو میں سو جاؤنگا
میری پلکوں میں سجے ھیں کئی راتوں سے دیے
کوئی پلھوں سے بجھائے تو میں سو جاؤنگا
آخری سانس مجھے موقع دے دے یہ زرا
میرا وعدہ ھے کہ وہ آئے تو میں سو جاؤنگا
بعد کی بعد میں دیکھیں گے اس سے کہو
آج کی رات نا جائے تو میں سو جاؤنگا
More Love / Romantic Poetry






