Add Poetry

ھمیں اپنا بنا کے تو دیکھو

Poet: معین فخر معین By: معین فخر معین, karachi

 کبھی ربط الفت بڑ ھا کےتودیکھو
محبت مری آزما کے تو دیکھو

مثال محبت جہاں میں بنیں گے
ھمیں ذرا اپنا بنا کے تو دیکھو

زندگی کی راہوں میں گل بھی ملیں گے
کہ خار راہوں سے ہٹا کے تو دیکھو

ملیں گی نہ ڈھونڈے سے پھر نفرتیں یاں
اک دیا پیار کا جلا کے تو دیکھو

کبھی پا سکو گے نہ سکون دل کہیں
مجھے دل سے اپنے بھلا کے تو دیکھو

سجا دوں حنا کے حسیں رنگ سارے
کبھی ہاتھ اپنا بڑھا کے تو دیکھو

کٹھن لاکھ ہوں راہیں اپنے ملن کی
ھمیں ذرا دل سے بلا کے تو دیکھو

کہیں چھوڑ کر راہ دشوار پہ رہبر
مرا حوصلہ آزما کے تو دیکھو

معین مل رہیں گے ستارے بھی تم سے
کبھی دل بھی ھم سے ملا کے تو دیکھو

Rate it:
Views: 351
29 Jan, 2017
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets