ہاتھ بالوں میں پھیرے تو میں سو جاوں گا
کوئی قصہ وہ سناۓ تو میں سو جاوں گا
اُس سے کہنا کہ اب مجھے نیند نہیں آتی
اپنی بانہوں میں سلاۓ تو میں سو جاوں گا
میری پلکوں پر سجے ہیں کئی راتوں سے دیۓ
کوئی پلکوں سے بوجھاۓ تو میں سو جاوں گا
آخری سانس مجھے موقع دے دے یہ زرا اب
میرا وعدہ ہے کہ وہ آۓ تو میں سو جاوں گا
بعد کی بعد میں دیکھیں گے اُس سے کَہو
آج کی رات نہ جاۓ تو میں سو جاوں گا