Add Poetry

ہاں میں نے محبت کی ہے

Poet: شاعر شبیر منظر By: شاعر شبیر منظر, mianwali

بارہا ظلم سہے پھر بھی عبادت کی ہے
وقت مشرق سے سرعام عداوت کی ہے

لوگ رکھتے تھے جہاں نام محبت پے گناہ
اس پے تنقید کی جب آج وضاحت کی ھے

قافلے یورش عصیاں میں ڈھونڈھتے ہیں مجھے
پوچھتے ہیں وہ کہاں؟جس نے حماقت کی ھے

تیغ ہر سمت سے برساۓ گۓ پھر بھی وضو
تیری آنکھوں کا تھا چہرے کی تلاوت کی

قید کر کے مجھے ذندان ابتلاء میں محض
ایک مجرم کے کئ بار قساوت کی ھے

پیار کا نام نہ لے بھول جا شبیر مگر
لب پے اک حرف تھا ہاں مینے محبت کی ھے

Rate it:
Views: 477
26 Mar, 2015
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets