ہاں ہہ درد میں سہہ سکتی ہوں

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, Kuala Lampur

کہنا تم بن رہ سکتی ہوں
ہاں ہہ درد میں سہہ سکتی ہوں
ساتھ ابد تک رہنے کی
اور ہر درد کو سہنے کی
میں نے قسم جو کھائی تھی
ساتھ تمہارے چلنے کی
اس سے یہ بھی کہہ دینا
تم بن درد سا اٹھتا ہے
دل ہر آن تڑپتا ہے
تیرے وعدوں پر اب بھی
اشک مچلنے لگتے ہیں
آنکھیں بھر بھر آتی ہیں
دل اب بھی کرلاتا ہے
لیکن یہ بھی کہنا ہے
تم بن اب بھی رہ سکتی ہوں
ہاں یہ درد میں سہہ سکتی ہوں

Rate it:
Views: 499
24 Oct, 2020