ساری رات بادلوں کا برسنا
تیرے ہجر میں بجلی کا گرجنا
اپنے بستر کی سلوٹوں سے تیرا ذکر کرکے الجھنا
ٹھنڈی ٹھنڈی رات کی بارش میں
خود کو تنہاہ جان کر رہ دینا
تیرا نام لے کر لبوں کی پیاس بجھانا
تیری تصویر دیکھ کر نگاہوں سے وصل کرنا
ہجر کی سویاں گن گن کر تڑپنا
بادلوں کا پھوٹ پھوٹ کر برسنا
میرا ٹوٹ ٹوٹ کر رونا
اور خدا سے یہ دعا کرنا
یہ ہجر کے موسم کی آخری بارش ہو