ہر آرزو کو اپنی مٹاتے چلے گئے
Poet: عبدالحفیظ اثر By: عبدالحفیظ اثر, Mumbai, Indiaہر آرزو کو اپنی مٹاتے چلے گئے
اہل رضا میں نام لکھاتے چلے گئے
ارمان بھی تو اپنے ہی بس خون ہوگئے
اشکوں کے دریا یوں ہی بہاتے چلے گئے
پوچھا کبھی تو حال کسی نے جناب کا
بس حسرتوں کے داغ دکھاتے چلے گئے
جو اہل حق بھی تھے وہ تو کمیاب ہوگئے
اہل ستم ہی تب تو ستاتے چلے گئے
جمتے رہے ہیں حق پر کسی سے ڈرے نہیں
ناحق ستم سے سب کو بچاتے چلے گئے
ملنے نہ پائے کوئی جہالت میں شادومست
بس علم کی شمع ہی جلاتے چلے گئے
منزل بھی ان کے قدموں میں گرتی چلی گئی
عزم سفر جو اپنا بڑھاتے چلے گئے
ان کا کرم نہ ہو تو کوئی بچ بھی نہ سکے
ساحل پہ بھی وہ کشتی ڈباتے چلے گئے
حسرت رہی ہے جن کی ملیں اثر سے کبھی
بس تشنگی بھی ان کی بجھاتے چلے گئے
More Love / Romantic Poetry






