ہر راستہ ہی پیار کے منظر میں آ گیا

Poet: وشمہ خان وشمہ By: وشمہ خان وشمہ, منیلا

جب وہ نگاہِ ناز کے دفتر میں آ گیا
ہر راستہ ہی پیار کے منظر میں آ گیا

اس زندگی کے شہر میں نفرت کے باوجود
ہر بار دل یہ پیار کے چکر میں آ گیا

آنکھوں میں دیکھ خواب کی تعبیر کھینچ کر
دریائے درد آج سمندر میں آ گیا

شاید مرے خلوص کا اس پر ہوا اثر
دشمن جو سر جھکا کے مرے گھر میں آ گیا

خواجہ پیا کی ادنیٰ کرامت تو دیکھیے
تالاب ایک چھوٹی سی گاگر میں آ گیا

ایسی خطا بھی کیا ہوٸی مجھ سے جو اے خدا
دنیا کا درد میرے مقدر میں آ گیا

دیکھا جو میں نے پیار سے وشمہ کبھی اسے
وہ دلربا بھی میرے برابر میں آ گیا

Rate it:
Views: 287
29 Jan, 2023