مکمل کاوش برائے دیا جیم مشاعرہ
...............
ہر سمت حادثہ یہاں کرب و بلا ہوا
"نکلا ہے خٰیمہ شام کو شہ کا جلا ہوا "
کیسے مٹے گا درد کا ، ظلم و ستم کا داغ
دیکھو فضاؤں پر بھی ہے یہ خوں لگا ہوا
پیاسے تھے سب کے سب یہاں نہرِ فرات پر
ریگِ جفا پہ حسنؓ کا سر تھا کٹا ہوا
یوں ظلم ڈھائے دشت میں آلِ یزید نے
کچھ اس طرح جہان میں محشر بپا ہوا
بس رہ گیا ہے دین یاں ابنِ علی ؓ کے بعد
مشکل سے پھر نجات کا روشن دیا ہوا
دنیا میں کر دی روشنی وشمہ حسینؓ نے
اس زیست میں حسینؓ کا ہے خوں ملا ہوا