ہنسنا ہمارا کسی کو گوارا نہیں ہوتا
تجھے دیکھے بنا تو ہمارا گزارا نہیں ہوتا
کیسے بتائیں کہ تم سے پیار کتنا ہے
لفظوں میں تو یہ بیاں سارا نہیں ہوتا
جو تم سے کبھی ملتے نہیں اس لئے کہ
مل کے بچھڑنا دل کو ہمارے گوارا نہیں ہوتا
میں تو زندہ ہوں فقط تیرے ہی لئے ورنہ
ہر شخص تو زندگی کا سہارا نہیں ہوتا