ہر وقت خیالوں میں تیرا چہرہ لئے پھرتا ہوں
Poet: Frehman By: frehman, Dubaiہر وقت خیالوں میں تیرا چہرہ لئے پھرتا ہوں
میں درد دل کی یہ دوا لئے پھرتا ہوں
جب سے دیکھے ہیں تیرے نشیلے نین
ہاتھوں میں ساغر و مینا لئے پھرتا ہوں
صرف دیدارِ رخ یار کی خاطر
گلی گلی کاسئہ التجا لئے پھرتا ہوں
جلا کے رکھ دوں گا یہ تیری شوخیاں صنم
میں دل میں آگ کا دریا لئے پھرتا ہوں
آنکھوں سے نکلتے نہیں دو آنسو فضل
دل میں مگر برسات کا سماں لئے پھرتا ہوں
More Love / Romantic Poetry






