ہر پل ذکر تیرا ہے میرے گھر میں

Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birmingham

ہر پل ذکر تیرا ہے میرے گھر میں
تیری یادوں کا ڈیرہ ہے میرےگھرمیں

میرے دروبام سے تیری خوشبوآتی ہے
جیسے تیرا بسیرا ہے میرےگھر میں

میرے در و دیوار کو روشن کر دے
تیرے بن اندھیرا ہے میرےگھرمیں

نئے سال کہ دن جب تم میرےگھرآؤگے
پھر ہوجائے گا سویرا میرےگھر میں

Rate it:
Views: 378
15 Nov, 2015