ہر کسی کو دنیا میں شہرتیں نہیں ملتیں
Poet: By: Muhammad Baber Zaman, Sahiwalہر کسی کو دنیا میں شہرتیں نہیں ملتیں
زندگی کے لمحوں کی قیمتیں نہیں ملتیں
فتح کی خواہش میں عمل بھی تو لازم ہے
صرف چند ارادوں سے منزلیں نہیں ملتیں
دین اور دنیا کو ساتھ رکھنا پڑتا ہے
مسجدوں میں رہنے سے جنـتیں نہیں ملتیں
فیصلے یہ چاہت کے آسماں پے ہوتے ہیں
دو دلوں کے ملنے سے قسمتیں نہیں ملتیں
مان لو زمانے میں اور بھی ہیں ہم جیسے
حسبِ آرزو جن کو چاہتیں نہیں ملتیں
More Love / Romantic Poetry






