ہرگز نہ جدا کرنا
Poet: Kamal By: Kamal, Islamabadیارب یہ دعا میری منظور تو کر دینا
یارب جسے چاھتا ہوں اس کو میرا کر دینا
منزل تو نظر آئی پر مجھ کو نہ مل پائی
یارب میری منزل کو تو مجھ سےملا دینا
یارب میں اسے کتنا چاہتا ہوں یہ تو جانے
مشکل ہے میرا یارب اب اس کو بھلا دینا
مل جائے اگر مجھ کو یارب یہ میری منزل
میں اور میری منزل کو خوشحال بنا دینا
کوشش تو میں کرتا ہوں پر تو بھی مدد کرنا
مجھ سے میری منزل سے ہرگز نہ جدا کرنا
More Love / Romantic Poetry






