ہلال عید کا دلکش نظارہ کیسے کرتے ہیں
Poet: muhammad nawaz By: muhammad nawaaz, sangla hillبہاریں روٹھ جاتی ہیں تو نوحہ کیسےکرتے ہیں
پرندے اجڑے باغوں میں بسیرا کیسے کرتےہیں
ہے تیری دید کا طالب میری سانسوں کا سونا پن
تم آؤ تو بتاؤں روح کو تازہ کیسے کرتے ہیں
اٹھیں تودن چڑھے جھک جائیں تو مہتاب کو چھیڑیں
تیری پلکوں پہ لکھا ہے اجالا کیسے کرتے ہیں
اے میرے دیدہ ء نمناک سے بہتے ہوئے اشکو
اسے بتلاؤ جنت کا تقاضہ کیسے کرتے ہیں
کبھی اے بے یقینی آ کے رکنا میرے درپن پر
تمہیں سمجھاؤں آنکھوں کو مسیحا کیسے کرتے ہیں
میرے شب بھر تڑپنے کا اگر تم دیکھ لو منظر
تمہیں معلوم ہو جائے تمنا کیسے کرتے ہیں
تمہارے حسن پہ پہلی نظرڈالی تو جانا ہے
ہلال عید کا دلکش نظارہ کیسے کرتے ہیں
More Love / Romantic Poetry






