ہم آج اپنی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAMہم آج اپنی محبت کا اظہار کرتے ہیں
سر عام اس بات کا اقرار کرتے ہیں
تم میری اس بات کو مانو یا نہ مانو
جان سے زیادہ تمہیں پیار کرتے ہیں
جو برے وقت میں چھوڑ کے چلے جائیں
ہم لوگ ایسا نہ کبھی یار کرتے ہیں
اپنی ہر خوشی وار دیں گے تجھ پہ
اپنا سب کچھ ہم تم پہ نثار کرتے ہیں
ہم نے تو اپنے دل کی بات کہہ دی اصغر
اب دیکھنا ہے آپ کتنا اعتبار کرتے ہیں
More Love / Romantic Poetry






