ہم بھی کسی کے خواب میں آنے کا سوچتے ہیں
ہم بھی کسی کی نیندیں چَرانے کا سوچتے ہیں
کئی روز سے کسی کی نگاہوں سے گزر کے
ہم بھی کسی دل میں جگہ پانے کا سوچتے ہیں
خود ساختہ انا کی سب دیواریں گِرا کے
ہم بھی کسی کی دَنیا بسانے کا سوچتے ہیں
اے کاش وہ بھی ہم سے مَسکرا کے یہ کہدیں
ہم بھی “کسی“ کو اپنا بنانے کا سوچتے ہیں
ہم نے نہیں عظمٰی ہمارے دل نے یہ کہا ہے
ہم بھی کسی کو ٹوٹ کے چاہنے کا سوچتے ہیں