ہم بے سخن نہیں خیال بڑی دیر سے آتا ہے
انہیں کچھ کہنے کا انداز بڑی دیر سے آتا ہے
لفظ لفظ سے نہیں جڑتا، بات بات سے نہیں بنتی
سوچوں میں ایسا فساد بڑی دیر سے آتا ہے
یوں تو ہوا کے جھونکے گھیر بھی لیتے ہیں روز
اکثر اسے یاد کرنے کا مزاج بڑی دیر سے آتا ہے
میں خود سمٹ کر دھڑکن بھی چھپالوں لیکن
خود سے چھپنے کا انداز بڑی دیر سے آتا ہے
اب زندگی تنگ ہے مگر سنا ہے سنتوشؔ
کہ موت کا وہ ہمراز بڑی دیر سے آتا ہے