ہم جب بھی کوئی غلطی کرتےہیں
اس کےبعد وہ ملنا ملتوی کرتےہیں
ان دنوںمیرے پاس نہیں بیٹھتے وہ
دورسےہی ہر بات سرسری کرتےہیں
کوئی پیارا جب کسی سےبچھڑ جاتاہے
غم بھلانےکی خاطر شاعری کرتےہیں
برےلوگوں کی ہم کبھی تقلید نہیں کرتے
جو اچھےلوگ ہیں ان کی پیروی کرتےہیں
لوگوں کو میری یہ عادت اچھی نہیں لگتی
جو ہر محفل میں باتیں ہم کھری کرتےہیں