Add Poetry

ہم سے کیا ہو گئی خطا یارو

Poet: wasim ahmad moghal By: wasim ahmad moghal, lahore

ہم سے کیا ہو گئی خطا یارو
ہے یہ کس جرم کی سزا یارو

دل میں ہے حشر سا بپا یارو
اِس کے اندر ہے کیا چھپا یارو

دردِ دل اب کسے نہیں ہوتا
دردِ دل کی ہے کیا دوا یارو

اُس نے اپنا بنا کے چھوڑ دیا ،
یہ بھی گزرا ہے سانحہ یارو

روز لگتے ہیں دل پہ زخم نئے
روز ہوتا ہے یاں نیا یارو

ہم تو ہیں اب بھی جانثار اُس کے
اُس نے کیا کیا نہیں کیا یارو

اُس کی آنکھوں نے پڑھ لیا ہوگا
دل نے چہرے پہ جو لکھا یارو

زندگی تھی تو امتحاں کے لئے
ہو گئی کِس لئے سزا یارو

اُن کا ہر ظلم ہے قبول مجھے
اُن کا ہر ظلم ہے رَوا یارو

چاند حسرت سے تکتا رہتا ہے
یہ جو ہے اُن کا نقشِ پا یارو

ان لبوں کے بھڑکتے شعلوں نے
میرا سب کچھ جلا دیا یارو

دل کو رکھا ہے جس کے قدموں میں
وہ ہی بن بیٹھا ہے خدا یارو

کیوں مری جان کے ہو دشمن تم
میں نے کیا کر دیا بُرا یارو

حالِ دل کس لئے کہوں تم سے
سچ کہو کیا نہیں سنا یارو

اُس نے کچھ تو مجھے بتا دیجئے
میرے بارے میں کیا کہا یارو

ساری دنیا کو پوجنے والے
بن کے بیٹھے ہیں کیوں خدا یارو

وقت پڑنے پہ سچ نہ کہہ پائے
وہ جو ہوتے تھے پارسا یارو

چلتے چلتے ٹھہر گئی سانسیں
آتے آتے وہ رک گیا یارو

دل کی دھڑکن ہی رک گئی ہوگی
اب جو آتی نہیں صدا یارو

جو جی میں آئے وہ سزا دینا
سن تو لو میری التجا یارو

کاش اُس کو بھی کوئی کہہ آئے
میرے دل کا یہ ماجرا یارو

بہتے کاجل نے کہہ دیا سب کچھ
دل کی باتوں کو برملا یارو

مجھ پہ ٹوٹیں قیامتیں کیا کیا
کچھ تو دو مجھ کو حوصلہ یارو

چرکے کیا کیا لگائے ہیں اُس نے
مجھے پھر بھی نہیں گلہ یارو

ہم تو بیٹھے ہیں منتظر کب سے
یہ کہاں رہ گئی قضا یارو

یہ وہ ہی آپ کا ہے اپنا و سیم
مجھ سے رہتے ہو کیوں خفا یارو

Rate it:
Views: 496
17 Jan, 2016
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets