ہم مرے تھے جن کی چاہ کے لیے
Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birminghamہم مرے تھے جن کی چاہ کے لیے
وہی میری تربت پہ نہیں آتےدعا کےلیے
چارہ گر بھی جھوٹی تسلیاں دیتےرہے
ہم جن پاس جاتے تھے دوا کے لیے
یاتو انہیں اپنےکاموں سےفرصت نہیں
یا وہ مجھے بھول گئے ہیں سدا کےلیے
میں اندھیروں کاعادی ہو چکا ہوں جاناں
میری قبر پہ چراغ نہ جلانا خدا کے لیے
وہی شہرخموشاں میں تنہاچھوڑگئے
جوجدانہ ہوتےتھےایک لمحہ کےلیے
More Love / Romantic Poetry






