ہم نے بہت کچھ دیکھا

Poet: farah ejaz By: farah ejaz, Karachi

زمین آسمان کو ایک ہوتے دیکھا
دل سے دل کا ملاپ ہوتے دیکھا

درد کو خوشی میں بدلتے دیکھا
زندگی کو موت کی بانہوں میں جاتے دیکھا

دکھا رہی ہے کچھ عجب تماشے زندگی بھی
نفرتوں کے سائے میں محبت کو سانس لیتے دیکھا

پلٹ کر بار بار لوٹ آتے ہیں وہ بھی ہمیشہ یونہی
جب بھی واپسی کی امید کو دم توڑتے دیکھا

چکا رہی ہوں اپنے خونِ جگر سے رشتوں کے تقاضے سبھی
خود کو کچھ اس طرح اپنوں کے ہاتھوں ہر پل مرتے دیکھا

داستانِ حیات اب تمام ہی سجھئے آپ سب ہماری
انجام کار موت کو اختتامِ زیست پر ہماری فقط مسکراتے دیکھا

Rate it:
Views: 493
01 Oct, 2016