ہم نے جب بھی کسی سے پریت لگائی ہے

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

ہم نے جب بھی کسی سےپریت لگائی ہے
اپنا چین بھی کھویا نیند بھی گنوائی ہے

کچھ لوگ ہماری محبت سےکیوں جلتےہیں
میں اس کا دیوانہ وہ میری سودائی ہے

میرے سخن پہ محبت کارنگ چڑھتا گیا
جب سےوہ میری زندگی میں آئی ہے

لوگ تومجھےیوں بدنام کرتےرہتےہیں
مگرہم نےہر کسی سےدوستی نبھائی ہے

میری شاعری کو کوئی گرم کرکہ نہ پڑھنا
پڑھ کردیکھیے یہ پہلےسےپکی پکائی ہے

Rate it:
Views: 444
03 Jul, 2012