Add Poetry

ہم نے پیار کر کے دیکھا ہے

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

اےدوست! ہم نے پیار کر کےدیکھا ہے
زندگی بھر کسی کا انتظار کرکےدیکھاہے

تیری محبت چھپائے بھی نہ چھپ سکی
ہم نے خاموشی اختیار کر کےدیکھا ہے

وہ رشتے ٹوٹ ہی جاتے تو اچھا تھا
نادانی میں جنہیں استوارکر کےدیکھاہے

زندگی کی راہیں تو بڑی مہیب تھیں لیکن
ہم نے تنہایہ سمندر پار کر کے دیکھا ہے

تیرے غموں کا پلڑا پھر بھی بھاری نکلا
زمانےبھرکی خوشیاں شمارکرکےدیکھاہے

Rate it:
Views: 606
19 Feb, 2014
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Love Love
Junaid
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets