مجھ پہ ان کی مہربانی ہوئی قسطوں میں
ان کےہاتھوں دکھی زندگانی ہوئی قسطوں میں
ریڈیو پہ میری زعفرانی شاعری سنتےسنتے
وہ چکربازحسینہ دیوانی ہوئی قسطوں میں
ہم جسےاپنےخوابوں کی تعبیر سمجھتےرہے
وہی رفتہ رفتہ ہم سےبیگانی ہوئی قسطوں میں
میری مفلسی دیکھ کر وہ اچانک چل دی
پھر اسےبڑی پشیمانی ہوئی قسطوں میں
اپنی محبت کہ ڈرامےجب مقبول نہ ہوئے
کیاکہیں کتنی پریشانی ہوئی قسطوں میں
آخر ہماری لو سٹوری پہ فلم بنائی گئی
بڑی مشہوروہ کہانی ہوئی قسطوں میں