ہم پیار میں
Poet: UA By: UA, Lahoreتم کو بھول کر اس دنیا میں چین کہیں نہ پائیں گے
 میرے جیسا اور کوئی بھی آپ کہیں نہ پائیں گے
 
 ان سے مل کر کہنا ہے جو شاید کہہ نہ پائیں
 ان کو دیکھ کے اپنی باتیں بھول جائیں گے
 
 مجھ کو اپنے سامنے پاکر شاید وہ حیران بھی ہوں
 نظریں اٹھا کر دیکھیں گے سوچیں گے مسکرائیں گے
 
 میری آنکھوں میں جو سپنے آتے جاتے رہتے ہیں
 ڈرتے ہیں تعبیر سے پہلے ٹوٹ تو نہیں جائیں گے
 
 ہم نے اپنی آنکھوں میں جو خواب سجا کر رکھے ہیں
 ہم کو یقیں ہے اک دن وہ تعبیریں پا ہی جائیں گے
 
 آپ کہیں تو چھوڑ دیں ہنس کے ساری دنیا کی دولت
 سونے چاندی سے بڑھ کر ہم پیار میں خوشیاں پائیں گے
 
 ساری دنیا ایک طرف اور شوق ہمارا ایک طرف
 اپنے دل کی خاطر ہم دنیا سے ٹکرا جائیں گے
 
 شوق کی خاطر جینا مرنا پھر دنیا سے کیسا ڈرنا
 قدم بڑھاتے جائیں گے ہر منزل سامنے پائیں گے
 
 نہ تم نے گر اقرار کیا نہ الفت کا اظہار کیا
 قسم نہیں پر جیتے جی ہم جیتے نہ رہ پائیں گے
 
 ہم کو یاد وہ کرتے ہوں گے ہم یہ سوچیں کبھی کبھی
 ان کی آنکھوں میں بھی گزرے لمحے کبھی لہرائیں گے
 
 عظمٰی خوابوں کی نگری میں کب تک ایسے چلنا ہے
 جب تک جیون چلنا ہے یہ سپنے تو ہم سجائیں گے








 
  
  
  
  
  
  
  
  
  
  
 