ہم کسی سے اپنا غم بیاں نہیں کرتے

Poet: Jamil Hashmi By: Jamil Hashmi, Rawalpindi

ہم کسی سے اپنا غم بیاں نہیں کرتے
سکھ بانٹتے ہیں دکھ زیاں نہیں کرتے

پیغام آئے دلبر کا جس طرف سے بھی
پتہ اس کا کسی سے بیاں نہیں کرتے

ہو نہ جائے ان کی تمناؤں کا خوں
کسی تیغ سے بھی ہم قتل جاں نہیں کرتے

انہیں خبر نہیں ہم ان کے مداح ہیں
مرتے ہیں ان پر کوئی احساں نہیں کرتے

کسی کو خبر نہیں ہماری وحشتوں کی
ایسے راہزن ہیں جو بستیاں ویراں نہیں کرتے

Rate it:
Views: 362
16 Jun, 2011