ہمارا جینا دشوار کرتے ہیں
Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAMوہ کچھ اس طرح ہمارا جینا دشوار کرتےہیں
ہماری خاطرہر روز نئے کھڈے تیار کرتےہیں
ہمارے دل میں تو ہر کسی کےلیے بھلائی ہے
ہم ان کےسبھی راستےہموار کرتے ہیں
وہ کہتے ہیں دلوں سے کھیلنا کام ہے تمہارا
لگتا ہے فرضی صاحب یہی کاروبار کرتےہیں
ہم ان کےپیار میں اتنے کھو چکےہیں
وہ پھر بھی نا ہمارا اعتبار کرتے ہیں
اس کے باوجود ہم انہیں چاہے جاتے ہیں
ایسی خطائیں اصغر جی بار بار کرتے ہیں
More Love / Romantic Poetry






