Add Poetry

ہماری اوقات

Poet: Hafeez Javed By: Muhammad Hafeez Javed, Riyadh, KSA

کالی گھٹا آئی اور آ کے چلی گئی
بات دل میں آئی اور آ کے چلی گئی

اک نظر دیکھنے کو بیتاب تھے ہم
وہ کوئی جلوہ دکھائے بنا ہی چلی گئی

اُسے سپنے میں دیکھنے کو ہم چلے
نیند ہمیں آئی نہیں اور رات چلی گئی

اُس کے کتے سے ہی پھر کر لی دوستی
وہ آئی اور ہمیں بھی پچکار کے چلی گئی

جاوید دماغ اُس کا نہیں ہمارا خراب ہے
ہمیں وہ ہماری اوقات دکھا کے چلی گئی
 

Rate it:
Views: 381
21 May, 2009
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets