ہماری زندگی کا اتناہی فسانہ ہے

Poet: M.Asghar Mirpuri By: M.Asghar Mirpuri, Birmingham

ہماری زندگی کا اتنا ہی فسانہ ہے
کاغذ کی کشتی ہےسیلاب کازمانہ ہے

ہماری محبت زمانے سے جدا ہے
جومر کر نہ ٹوٹے ایسا یارانہ ہے

میرے دل کہ تار بھی ٹوٹے ہیں
کوئی خوشیوں بھراگیت بھی گاناہے

اپنی شاعری بھی منفرد ہے
انداز بھی سب سےجداگانہ ہے

اپنے اشعار کا سہارا لے کر
روٹھے یار کو منانا ہے

Rate it:
Views: 433
21 Nov, 2015