ہمارے حوصلے گھائل نہیں تھے
تمہیں اس بات پر مائل نہیں تھے
ہمیں آسانیاں راس آ گئی تھیں
زمانے راہ میں حائل نہیں تھے
ترے در پر صدا دیتے دوبارہ
ہم اس انداز کے سائل نہیں تھے
کسی جوڑے کی ہم رونق تھے یارو
کسی کے پاؤں کی پائل نہیں تھے
ہم اپنے حلقہء یاراں میں انور
کسی تفریق کے قائل نہیں تھے