ہمارے نصیب میں ایسے مقدر آئے

Poet: M.ASGHAR MIRPURI By: M.ASGHAR MIRPURI, BIRMINGHAM

ہمارے نصیب میں ایسےمقدر آئے
جب کبھی پھول مانگے توپتھر آئے

میں سدا کےلیے اسےیہیں بسالوں
ایک بار وہ کبھی میرے گھر آئے

گئے توتھے انہیں حال دل سنانے
کچھ کہےبنااس کوچےسےگزرآئے

وعدہ کیاتھا ملیں گئےخواب میں
انہیں نا آناتھا وہ نا مگر آئے

جب کبھی اسےایک نظر دیکھوں
محبت کا سمندر دل میں اتر آئے

میرے گھر کی رونق اور بڑھ جائے
ایک بار تو جوکبھی ادھر آئے

Rate it:
Views: 374
19 Jul, 2011