ہمارے پیار کا ہو گیا ہے کیدودشمن جاناں
Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birminghamہمارے پیار کا ہو گیا ہےکیدو دشمن جاناں
وہ خبیث ہونے نہ دے گا ہمارا ملن جاناں
کیدو نے زندگی کی خوشیاں چھین لیں
ظالم نے اجاڑکررکھ دیا ہے ہمارا چمن جاناں
اس نےداسیوں کو میرے گھر کا پتہ دےدیاہے
اب میں ان سے کیسےبچاؤں اپناگلشن جاناں
پہلی ہی فرصت میں تم میرے پاس چلےآؤ
تیرے بغیر کاٹنے کو دوڑتا ہے آنگن جاناں
جس دن ناگ راگ میں بین بجائی تھی
اس دن سے پیچھےپڑی ہے ایک ناگن جاناں
ہر حاسد کو یہ اپنی جانب کھینچ لیتا ہے
کتنا پرکشش ہے اصغر کا سخن جاناں
More Love / Romantic Poetry
غزل آنکھوں پہ کھلے حسنِ شفق فام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
روشن ہوں مرے گھر کے در و بام کسی شام
اے پیکرِ مخمور تری مدھ بھری آنکھیں
کر دیں نہ مجھے بھی قدح آشام کسی شام
دیکھے مجھے حیرت سے پگھلتا ہوا خورشید
سن کر لبِ جاناں سے مرا نام کسی شام
آ جائے مرے پاس وہ مصروفِ زمانہ
مل جائے مری روح کو آرام کسی شام
میں سست روی سے اسے لے جاؤں سحر تک
پڑ جائے اسے مجھ سے کوئی کام کسی شام
بھر کاسۂِ امید کو سوغاتِ یقیں سے
کر دور ملاقات کا ابہام کسی شام
گزرے ہوئے اوقات نہیں آتے کبھی ہاتھ
بہتے ہوئے لمحات قمرؔ تھام کسی شام
Qamar Aasi






