Add Poetry

ہمیں بھی خبر نہ ہوئی

Poet: UA By: UA, Lahore

ہم کب سے بے خود ہونے لگے ہمیں بھی خبر نہ ہوئی
ان دیکھی راہوں میں کھونے لگے ہمیں بھی خبر نہ ہوئی

کسی کی ذات سے وابستگی سی محسوس ہونے لگی ہے
کب کیسے اور کیوں اس بات کی ہمیں بھی خبر نہ ہوئی

کہ جن کے نام سے بھی یہ دل کبھی واقف نہیں رہا ہے
انکے بنا زیست کیوں مشکل ہوئی ہمیں بھی خبر نہ ہوئی

اجالوں کی گھڑیوں کا انتظار کرتے کرتے کٹ ہی گئی
شب فراق کچھ اس ایسے کہ ہمیں بھی خبر نہ ہوئی

عظمٰی ہمیں اک بیگانے سے شہر کے انجانے راستے
کیسے اپنے سے لگنے لگے ہمیں بھی خبر نہ ہوئی

Rate it:
Views: 403
23 May, 2009
Related Tags on Love / Romantic Poetry
Load More Tags
More Love / Romantic Poetry
Popular Poetries
View More Poetries
Famous Poets
View More Poets