ہمیں تم سے محبت ہے
ہمارا امتحاں لے لو
اگر چاہو تو دل لے لو
اگر چاہو تو جاں لے لو
ہمیں تم بھول مت جانا
یہ اک فریاد کرتے ہیں
وفا کی شرط سے بھی ہم
تمہیں آزاد کرتے ہیں
زباں بھی ہم نہ کھولیں گے
یہ تم ہم سے زباں لے لو
زمانہ کچھ نہیں ہے صرف
اک رنگین دھوکہ ہے
تمہارے پیار پے لیکن
ہمیں پورا بھروسہ ہے
خزاں کے دکھ مجھے دے دو
بہاروں کا سماں لے لو
اگر چاہو تو دل لے لو
اگر چاہو تو جاں لے لو