ہمیں جینے کا گیان کوئی نہیں

Poet: m.asghar mirpuri By: m.asghar mirpuri, birmingham

ہمیں جینے کا گیان کوئی نہیں
ابھی زندگی ہوئی پہچان کوئی نہیں

ہماری سادگی دیکھ کروہ مرمٹے
مجھ سے لیا امتحاں کوئی نہیں

سبھی جھوٹے لوگ ملتے رہے
ملا کسی سےفیضان کوئی نہیں

نہ کوئی رہبر ہے نہ ہی کوئی رہنما
تنہا ہوں ساتھ کارواں کوئی نہیں

زیست کےصحرامیں کھویامسافرہوں
جسےملا منزل کا نشاں کوئی نہیں

 

Rate it:
Views: 304
07 Dec, 2013