ہمیں نایاب تحفہ یہ مِلا ہے

Poet: UA By: UA, Lahore

ہمیں نایاب تحفہ یہ مِلا ہے
نرالی اپنی چاہت کی ادا ہے

جِسے ہم بیوفا سمجھ رہے تھے
وہ ہم سے زیادہ ہم سے باوفا ہے

ہمیں دٰعوٰی ہے وفاداری کا
اصل میں وہ سراپائے وفا ہے

بہت قریب ہے وہ میرے دَل کے
بظاہر وہ اگر مجھ سے جدا ہے

قیام ہے میرا ہمراہ اس کے
وہ میرے ساتھ ساتھ چل رہا ہے

Rate it:
Views: 431
28 Oct, 2016